QR CodeQR Code

لاہور، ملتان روڈ پر آپریشن ردعمل میں کیا گیا، ترجمان لاہور پولیس

18 Apr 2021 16:14

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے علی الصبح نواں کوٹ تھانے پر دھاوا بول دیا، نواں کوٹ تھانے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار ٹھہرے ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق کالعدم جماعت کے کارکن تھانے سے ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے جبکہ مظاہرین ایک آئل ٹینکر بھی یرغمال بنا کر مرکز میں لے گئے، آئل ٹینکر میں 50 ہزار لٹر پٹرول موجود تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان روڈ آپریشن کے حوالے سے لاہور پولیس کا موقف سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ  مظاہرین نے علی الصبح نواں کوٹ تھانے پر دھاوا بول دیا، نواں کوٹ تھانے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار ٹھہرے ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق کالعدم جماعت کے کارکن تھانے سے  ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے جبکہ مظاہرین ایک آئل ٹینکر بھی یرغمال بنا کر مرکز میں لے گئے، آئل ٹینکر میں 50 ہزار لٹر پٹرول موجود تھا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مسلح کارکنوں نے رینجرز اور پولیس پر ‘‘پیٹرول بموں’’ سے حملہ کیا، جس کے جواب میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے کالعدم جماعت کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کا مدرسہ میں آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، پولیس نے اپنے اور پبلک پراپرٹی کے دفاع میں کارروائی کی۔ یاد رہے کہ علی الصبح پولیس اور کارکنوں کے تصادم میں تحریک لبیک کے 4 کارکن جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927896/لاہور-ملتان-روڈ-پر-ا-پریشن-ردعمل-میں-کیا-گیا-ترجمان-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org