QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے سبب بنگال میں کانگریس پارٹی کی تمام ریلیاں منسوخ کردی گئیں، راہل گاندھی

18 Apr 2021 21:48

راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کووڈ 19 کے بحران کے پیش نظر میں نے مغربی بنگال میں ہونے والی اپنی تمام ریلیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے ہونے والی اپنی تمام ریلیوں کو منسوخ کردیا ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کووڈ 19 کے بحران کے پیش نظر میں نے مغربی بنگال میں ہونے والی اپنی تمام ریلیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ وہ بھی عالمی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے انتخابی ریلی کا انعقاد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو سوچنا چاہیئے کہ ان انتخابی ریلیوں سے اس وقت عوام اور ملک کو کتنا بڑا خطرہ لاحق ہے۔


خبر کا کوڈ: 927899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927899/کورونا-وائرس-کے-سبب-بنگال-میں-کانگریس-پارٹی-کی-تمام-ریلیاں-منسوخ-کردی-گئیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org