0
Sunday 18 Apr 2021 16:45

حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنےکا فیصلہ

حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنےکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھنے اور 9ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی، تاہم  این سی او سی کے حکام کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز عید تک بند رکھے جائیں گے، جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں  او، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا، جبکہ کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 927902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش