QR CodeQR Code

نوشہرہ میں فائرنگ، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

18 Apr 2021 21:47

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹیوب ویل کے تنازعے پر پیش آیا، نوشرہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نوشہرہ کے تھانہ اضاخیل کے علاقہ اسپین کانڑے میں پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹیوب ویل کے تنازعے پر پیش آیا، نوشرہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نوشہرہ کے تھانہ اضاخیل کے علاقہ اسپین کانڑے میں پیش آیا۔ افطاری سے قبل ہونے والے اس افسوس ناک واقعے میں خواتین بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں جب کہ نعشوں اور دو شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927911/نوشہرہ-میں-فائرنگ-خواتین-سمیت-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org