QR CodeQR Code

درہ آدم خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، باپ 3 بیٹوں سمیت قتل

18 Apr 2021 21:57

ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا، فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں زمین کے تنازع پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا، فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے مارے گئے افراد کا تعلق اسی تنازع کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927913/درہ-آدم-خیل-میں-زمین-کے-تنازع-پر-فائرنگ-باپ-3-بیٹوں-سمیت-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org