QR CodeQR Code

پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، علامہ ساجد نقوی

18 Apr 2021 22:33

ایس یو سی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، اصل مسئلہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور قانون کے منافی سرگرمیوں کو روکنا ہے، اس میں بھی اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔ ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اگر حکومت معاہدے کی پاسداری نہ کرسکے تو ایسا معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہیئے، ایسا معاہدہ کر لینے کے بعد کسی ایک فریق پر ذمہ داری عائد کرنا قرین انصاف نہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اس ملک میں پالیسیاں حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں بنائی جاتیں، اسی طرح اقدامات بھی حقائق کے برعکس کیے جاتے ہیں۔ لہذا ملک میں جب تک آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ انصاف کی فراہمی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن وترقی ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 927924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927924/پابندی-اور-آزادی-کو-سلب-کرنا-مسئلہ-کا-حل-نہیں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org