QR CodeQR Code

وزیرِاعظم بتائیں کہ اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کریں، محمد زبیر

18 Apr 2021 22:49

ایک بیان میں ترجمان برائے نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگست 2018ء سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کردیا جبکہ سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوال کیا ہے کہ کیا وزیرِاعظم عمران خان بتائیں گے کہ ہمیں اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کرنا چاہیئے؟ ترجمان برائے نواز شریف اور مریم نواز، محمد زبیر نے یہ بات جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگست 2018ء سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کردیا جبکہ سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے تاہم وزیرِ اعظم بتائیں گے کہ ہم کس کی بات پر یقین کریں؟


خبر کا کوڈ: 927927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927927/وزیر-اعظم-بتائیں-کہ-اسد-عمر-اور-شوکت-ترین-میں-سے-کس-پر-یقین-کریں-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org