0
Sunday 18 Apr 2021 22:49

وزیرِاعظم بتائیں کہ اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کریں، محمد زبیر

وزیرِاعظم بتائیں کہ اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کریں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوال کیا ہے کہ کیا وزیرِاعظم عمران خان بتائیں گے کہ ہمیں اسد عمر اور شوکت ترین میں سے کس پر یقین کرنا چاہیئے؟ ترجمان برائے نواز شریف اور مریم نواز، محمد زبیر نے یہ بات جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگست 2018ء سے معیشت چلانے والوں نے اسے تباہ کردیا جبکہ سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت تباہ ہوچکی ہے تاہم وزیرِ اعظم بتائیں گے کہ ہم کس کی بات پر یقین کریں؟
خبر کا کوڈ : 927927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش