QR CodeQR Code

پاراچنار میں احتجاجی کیمپ کا دورہ

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک بھر میں جاری دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں، علامہ عابد الحسینی

18 Apr 2021 23:27

سابق سینیٹر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے پاراچنار میں جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکائے احتجاج کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو اس طریقہ سے غائب کردینا کونسا قانون ہے، یہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ ایسے اقدامات سے ریاست لوگوں کو خود سے دور کرتی ہے۔ علامہ عابد حسین الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس دھرنے سمیت ملک بھر میں جاری تمام احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہیں اور یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی خانوادے اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، انہیں بتایا جائے کہ وہ لوگ کہاں گئے، دنیا کا کوئی قانون اس قسم کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتا۔ اس موقع پر تحریک حسینی پاراچنار کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 927935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927935/لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-ملک-بھر-میں-جاری-دھرنوں-حمایت-کرتے-ہیں-علامہ-عابد-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org