QR CodeQR Code

افغانستان میں دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ، 8 افراد شہید

18 Apr 2021 23:46

رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو جاں بحق کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ شروع کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب افغان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927936/افغانستان-میں-دہشتگردوں-کی-مسجد-فائرنگ-8-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org