0
Sunday 18 Apr 2021 23:53

مفتی منیب الرحمٰن کا پیر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

مفتی منیب الرحمٰن کا پیر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کئے گئے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے اور ان کے خلاف درج کئے گئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی میں علماء اہلسنت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے 15 اپریل کی پریس کانفرنس میں حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کو جمع کیا جائے اور بات چیت کی جائے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینسز کو آنے نہیں دیا جا رہا، یہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، تارکین وطن کے فون آرہے ہیں اور برطانیہ میں منگل کو پاکستانی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جیلوں میں قید کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تمام جعلی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بطور احتجاج 19 اپریل بروز پیر کو ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کرتے ہیں اور تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے امید ہے کہ وہ تعاون کریں گے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ کل اسٹاک ایکسچینج کو بند رکھا جائے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے، یہ گولیاں جو عوام کے ٹیکس سے بنائی گئی ہیں، ان کے سینوں پر داغنے کے لئے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش