0
Monday 19 Apr 2021 00:09

بیرون ملک پاکستانیوں کو قرنطینہ میں مشکلات، زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا

بیرون ملک پاکستانیوں کو قرنطینہ میں مشکلات، زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک گئے پاکستانیوں کو قرنطینہ کے دوران مشکلات کی شکایات کا زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بیرون ملک گئے پاکستانیوں کو قرنطینہ کے دوران مشکلات کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی حکام اور پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔ زلفی بخاری نے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو پاکستانیوں کی فوری مدد، مناسب دیکھ بھال کی ہدایت دی، معاون خصوصی نے کہا کہ رمضان میں روزے کی حالت میں اپنایا گیا رویہ ناقابل برداشت ہے، پاکستانیوں کو کھانے پینے اور رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہے، پی آئی اے نے سفری پابندی لگنے سے پہلے 3600 سے زائد مسافروں کو برطانیہ پہنچایا تھا، قومی ایئر لائن نے 13 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو برطانیہ پہنچایا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے، ساڑھے 4 لاکھ روپے سے لے کر 6 لاکھ تک میں ٹکٹ فروخت کیے گئے، جبکہ پی آئی اے نے صرف 2 لاکھ 55 ہزار روپے میں ٹکٹ فروخت کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے ان چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے 70 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 927939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش