QR CodeQR Code

گولی اور گالی سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا

گولی ہر مسئلے کا حل نہیں، حکومت مذاکرات سے مسئلہ کرے، خرم نواز گنڈاپور

19 Apr 2021 06:23

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ممبر سنٹرل کور کمیٹی راو عارف رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے، لاہور کے حالات قابل تشویش ہیں، مذمت کرتے ہیں، پولیس کی جانب سے پرتشدد کاروائیاں جاری رہیں تو شرپسند عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ممبر سنٹرل کور کمیٹی را وعارف رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے لاہور میں پولیس کی جانب سے پرتشدد کارائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پرتشدد واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ گولی ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتا حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرے۔ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کے بھیانک نتائج برآمد ہوتے ہیں دو روز سے لاہور میں جو کچھ ہورہا ہے وہ حکومتی نااہلی ہے جس کی کسی بھی طرح حمایت نہیں کی جاسکتی۔ پولیس اندھا دھند فائرنگ کرکے صورتحال کو بگاڑتی ہے، ماہ رمضان المبارک کا مہینہ صبر و تحمل کا درس دیتا ہے، گولی اورگالی سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ پرتشدد کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو شرپسند اور دہشت گرد عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لہذا پولیس کو تشدد اور اندھا دھند فائرنگ سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور فاشسٹ ن لیگ کے لیڈر صبح شام ریاستی اداروں، ججز کو گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں مگر ان کے معاملے پر بڑے صبر و تحمل سے کام لیا جاتا ہے اور ان کے کرپٹ لیڈران کیلئے درمیانی راستے نکالے جاتے ہیں۔ کسی اور کیلئے ریاست کا یہ صبر وتحمل کیوں نظر نہیں آتا؟


خبر کا کوڈ: 927961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927961/گولی-ہر-مسئلے-کا-حل-نہیں-حکومت-مذاکرات-سے-مسئلہ-کرے-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org