QR CodeQR Code

تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کا پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل ہوگیا، شیخ رشید

19 Apr 2021 07:11

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے،ٹی ایل پی کے لوگ مسجد کے اندر چلے گئے ہیں جبکہ پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری ہے جس میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے اور پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور صبح شروع ہوگا، اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے،ٹی ایل پی کے لوگ مسجد کے اندر چلے گئے ہیں جبکہ پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 927966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927966/تحریک-لبیک-سے-پنجاب-حکومت-کا-پہلا-مذاکراتی-دور-کامیابی-مکمل-ہوگیا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org