0
Monday 19 Apr 2021 07:11

تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کا پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل ہوگیا، شیخ رشید

تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کا پہلا مذاکراتی دور  کامیابی سے مکمل ہوگیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری ہے جس میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے اور پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور صبح شروع ہوگا، اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے،ٹی ایل پی کے لوگ مسجد کے اندر چلے گئے ہیں جبکہ پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش