QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے بھی فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

19 Apr 2021 08:29

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت کیلئے ہر مسلمان جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کیساتھ معاہدہ کرنا اور پھر پاسداری نہ کرنا مناسب نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے بھی فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا مناسب نہیں، حکومت بلاجواز جبر بند کرے اور مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔ ادھر جماعت اسلامی نے ملکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت کیلئے ہر مسلمان جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کیساتھ معاہدہ کرنا اور پھر پاسداری نہ کرنا مناسب نہیں، ماضی میں بھی ملک میں احتجاج کے دوران گھیرائو جلائو ہوا لیکن کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہوئی۔
 
انہوں نے بتایا کہ میں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور منفی منیب الرحمان سمیت علامہ ابوالخیر محمد زبیر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے لاہور میں کشیدگی پر بات کی ہے، اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلا کر بیرون ممالک کو خوش کیا جا رہا ہے، ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے حکومت کا سب کچھ پری پلان تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ فوری عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے اسمبلی میں بحث کروائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے آج (سوموارکو) منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927972/جماعت-اسلامی-نے-بھی-فرانس-کے-سفیر-کو-ملک-بدر-کرنے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org