QR CodeQR Code

لاہور کے تاجروں کا مکمل شٹر ڈاون کا اعلان، تمام مارکیٹس بند

19 Apr 2021 09:09

ہڑتال کے باعث شاہ عالم مارکیٹ، بادامی باغ لوہا مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ مارکیٹ، اردو بازار، لٹن روڈ مارکیٹ، اچھرہ بازار مارکیٹ، صدیق ٹریڈ سنٹر، صرافہ مارکیٹ، شامی پارک مارکیٹ چونگی امر سدھو، انارکلی شو مارکیٹ، کار ڈیلرز جیل روڈ، منٹگمری مارکیٹ، بلال گنج مارکیٹ، کیمیکلز مارکیٹ بند رہے گی۔ ٹاون شپ بورڈ اور گلبرگ بورڈ کی جانب سے بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یتیم خانہ چوک آپریشن میں جاں بحق ہونیوالوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تمام مارکیٹوں کے تاجروں نے آج شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال کے باعث شاہ عالم مارکیٹ، بادامی باغ لوہا مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ مارکیٹ، اردو بازار، لٹن روڈ مارکیٹ، اچھرہ بازار مارکیٹ، صدیق ٹریڈ سنٹر، صرافہ مارکیٹ، شامی پارک مارکیٹ چونگی امر سدھو، انارکلی شو مارکیٹ، کار ڈیلرز جیل روڈ، منٹگمری مارکیٹ، بلال گنج مارکیٹ، کیمیکلز مارکیٹ بند رہے گی۔ ٹاون شپ بورڈ اور گلبرگ بورڈ  کی جانب سے بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، فردوس مارکیٹ، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ سمیت ملحقہ بازار بند رہیں گے۔ مصری شاہ مارکیٹ، آٹو ایئر کنڈیشنگ مارکیٹ صفاں والا چوک، نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ، ہال روڈ مارکیٹ، انارکلی بازار بھی بند رہے گا۔
 
دوسری جانب پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی آج اپنے دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ رحمان گلیاں لوہا مارکیٹ، حفیظ سنٹر گلبرگ، اچھرہ بازار، فیروز پور روڈ مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ انجمن تاجران پنجاب سوسائٹی غازی روڈ کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ دھرم پورہ مین بازار، مغلپورہ بازار، جلو موڑ مارکیٹ بھی بند رہے گی۔ ادھر گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھی ہڑتال کی گئی ہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حرمت رسول (ص) سے مقدم کوئی چیز نہیں، اس لئے علماء کرام کی جانب سے دی جانیوالی کال پر لبیک کہتے ہوئے آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927974/لاہور-کے-تاجروں-کا-مکمل-شٹر-ڈاون-اعلان-تمام-مارکیٹس-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org