0
Monday 19 Apr 2021 10:10

افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کر چکا، انٹونی بلنکن

افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کر چکا، انٹونی بلنکن
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پر منتقل ہو چکے ہیں، امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق سوال پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکا کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کورونا جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کر چکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 927994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش