QR CodeQR Code

تحریک لبیک سمیت 85 کالعدم تنظیموں کو چندہ دینے پر پابندی عائد

19 Apr 2021 10:50

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست صوبے کے تمام تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔ نیکٹا نے پولیس حکام سے کہا ہے کہ شہری اپنی زکوٰة، خیرات اور عطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو ہی دیں، کالعدم تنظیموں کی مالی معاون کرنا جرم ہے جس سے شہری اجتناب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سمیت 85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست صوبے کے تمام تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔ نیکٹا نے پولیس حکام سے کہا ہے کہ شہری اپنی زکوٰة، خیرات اور عطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو ہی دیں، کالعدم تنظیموں کی مالی  معاون کرنا جرم ہے جس سے شہری اجتناب کریں۔ نیکٹا نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی کالعدم تنظیم چندہ جمع کرتی نظر آئے تو  شہری فوری طور پر 080011111 پر اطلاع دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 927997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927997/تحریک-لبیک-سمیت-85-کالعدم-تنظیموں-کو-چندہ-دینے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org