QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے

19 Apr 2021 11:15

تحریک لبیک کے رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیلئے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے پولیس اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رہنماوں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ فورتھ شیڈول کے تحت تحریک لبیک کے رہنماؤں کو ہر روز تھانے میں حاضری لگوانا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ تحریک لبیک کے رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیلئے بھی کام شروع  کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے پولیس اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رہنماوں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ فورتھ شیڈول کے تحت تحریک لبیک کے رہنماؤں کو ہر روز تھانے میں حاضری لگوانا ہوگی۔ تھانہ رپورٹ کے بغیر یہ رہنما اپنے تھانہ کی حدود سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو ہر حال میں ناکام بنانے کا تمام ڈی سیز کو ہدف دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق  تحریک لبیک کے کارکنوں کو تحصیل اور ضلع کی سطح پر ہی روکا جائے گا اور کسی کو اسلام آباد جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 927999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927999/محکمہ-داخلہ-نے-کالعدم-تحریک-لبیک-کے-بینک-اکاونٹس-منجمد-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org