QR CodeQR Code

ملکی صورتحال، لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس شروع

19 Apr 2021 11:42

اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر اور جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کر رہے ہیں، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاملات کو افہام و تفہیم کیساتھ طے پانے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر اور جے یو پی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی، پروفیسر ابراہیم، فرید احمد پراچہ، مقصود احمد، مرزا ایوب بیگ، لطیف الرحمان، مولانا عاصم مخدوم سمیت دیگر رکن جماعتوں کے قائدین شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاملات کو افہام و تفہیم کیساتھ طے پانے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928002/ملکی-صورتحال-لاہور-میں-ملی-یکجہتی-کونسل-کا-اجلاس-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org