1
0
Monday 19 Apr 2021 11:52

حکومتی وفد اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

حکومتی وفد اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک سے مغوی ڈی ایس پی نواں کوٹ عمر فاروق اور پولیس والوں کی رہائی کیسے ہوئی، گذشتہ رات ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آگئیں، گورنر پنجاب نے ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں حکومتی وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات لاہور میں بابو صابو کے قریب ہوئی۔ حکومتی وفد میں گورنر پنجاب کیساتھ ڈی جی رینجرز پنجاب اور آئی جی پنجاب شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے کالعدم تحریک کے دو سے زائد اہم قائدین کو رہا کیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے وفد نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے، سعد رضوی کی رہائی، تحریک لبیک سے پابندی ختم کرنا، تمام مقدمات کا خاتمہ اور کارکنوں کی رہائی کے مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے۔ جس کے جواب میں حکومتی وفد نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ سے باز رہنے اور مظاہرے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے یقین دہانیوں کے بعد پولیس اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی۔ حکومتی وفد مزید مشاورت کیلئے آج کالعدم جماعت کیساتھ دوبارہ رابطہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب مذاکرات میں گورنر پنجاب نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nazia Shahid
Thailand
Jo tehreek jamat mulk mai intshar phela rhi hon inko kaiidam krar daina chahiye or Awam ko b in k makar main nhi ana chahiye
ہماری پیشکش