0
Monday 19 Apr 2021 12:21

جامشورو کے قریب آپریشن میں 5 دہشت گرد گرفتار کیے، عمر شاہد

جامشورو کے قریب آپریشن میں 5 دہشت گرد گرفتار کیے، عمر شاہد
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ جامشورو میں کئی روز سے جاری سی ٹی ڈی اور رینجرز کا آپریشن گزشتہ رات مکمل ہو گیا ہے، گرفتار کیے جانے والے 5 میں سے 2 ملزمان ٹی ٹی پی حملوں کیلئے خودکش جیکٹ فراہم کرتے تھے۔ انچارج سی ٹی ڈی عمر شاہد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جامشورو کے قریب آپریشن میں 5 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، دہشتگردوں کا سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں خودکش حملے کا پلان تھا، انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی کر لی تھی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے ٹریننگ سینٹر کی فوٹیج بھی بنا رکھی تھی، گرفتار دہشتگردوں میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں اور ان سے 2 خودکش جیکٹ، پولیس یونیفارم، اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ عمر شاہد کے مطابق دہشتگرد ٹی ٹی پی حملوں کیلئے خودکش جیکٹ فراہم کرتے تھے، یہ دہشتگرد افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیل پر کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا، یہ نیشنل لیول کا پروجیکٹ تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 928010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش