QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے 400 کارکنوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

19 Apr 2021 13:40

محکمہ داخلہ کی ہدایت پر نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے سے مذکورہ رہنما اور کارکن بیرون ملک فرار نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنسوں کی منسوخ سمیت مزید اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے 400 کارکنوں اور رہنماوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروا دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے سے مذکورہ رہنما اور کارکن بیرون ملک فرار نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنسوں کی منسوخ سمیت مزید اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928022/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-400-کارکنوں-شناختی-کارڈ-اور-پاسپورٹ-بلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org