0
Monday 19 Apr 2021 15:19

لاہور، کالعدم تنظیم کیخلاف تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا مقدمہ درج

لاہور، کالعدم تنظیم کیخلاف تھانہ نواں کوٹ پر حملے کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تھانہ نواں کوٹ پر حملے کے معاملے پر پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈھائی سے تین سو کارکن ڈنڈے اٹھائے تھانے میں داخل ہوئے، ڈی ایس پی نے مشتعل کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کارکنوں نے بات سننے کی بجائے ان پر تشدد شروع کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور تشدد کے بعد ڈی ایس پی کو ملازمین سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے، کارکنوں نے تھانے کے گیٹ کو توڑ کر آگ لگا کر نقصان بھی پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 928042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش