QR CodeQR Code

جنرل سید محمد حجازی کی وفات پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

19 Apr 2021 16:29

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں جنرل سردار سید محمد حجازی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں بڑی اور موثر ذمہ داریوں کے حوالے سے خدمات انجام دی ہیں اور ان سب کی انجام دھی میں کامیاب رہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم لیڈر آفس کی ویب سائیٹ پر سید محمد حجازی کی وفات کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کا متن جو آج بروز پیر نشر ہوا:

بسم الله الرّحمن الرّحیم
بہت افسوس کے ساتھ ، مجھے معزز سردار سید محمد حجازی رضوان اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ اپنی پوری زندگی مجاہدت میں گزارنا، متحرک فکر، سچے عقیدے سے بھر پور دل، محکم ارادہ اور بلند حوصلہ، اسلام اور انقلاب کی خدمت میں پوری قوت کو صرف کرنا، اس مجاہد فی سبیل اللہ کی زندگی کا خلاصہ ہے۔ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں اہم اور موثر داریوں پر خدمات انجام دی ہیں اور ان سب کی انجام دھی میں کامیاب رہے۔ آپ کا فقدان حتما غمناک ہے۔ میں ضروری سمجھتا ہوں کے آپ کی زوجہ، بچوں اور خاندان کے دیگر افراد اور ان کے دوستوں اور ساتھیوں کو دلی تعزیت پیش کروں اور اللہ تعالی سے ان کے صبر اور تسلی کے لئے دعا گو ہوں۔
خدا اس مرحوم بھائی پر رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
سیّدعلی خامنه‌ای
۳۰ فروردین ۱۴۰۰

واضح رہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان ادارے کے مطابق آئی آر جی سی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی انقلاب اسلامی کی پاسداری اور نظام اسلامی کے راستے میں ایک عرصہ انتھک محنتوں اور کوششوں کے بعد گذشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کے باعث لقاء اللہ کی منزل پر اپنے شہید ساتھیوں کو جا ملے۔ آپ دفاع مقدس کے دوران غازی تھے اور آپ کی عمر 65 برس تھی۔


خبر کا کوڈ: 928062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928062/جنرل-سید-محمد-حجازی-کی-وفات-پر-رہبر-انقلاب-کا-تعزیتی-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org