0
Monday 19 Apr 2021 19:00

وزیراعلٰی سندھ کا حکومت سے تحریک لبیک سے مذاکرات پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ

وزیراعلٰی سندھ کا حکومت سے تحریک لبیک سے مذاکرات پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشورہ ہے کوئی ایسی آفر نہ کریں جو پوری نہ کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس کی وجہ سے حکومت سندھ کے پیسے رکے ہیں، 5 تاریخ کو ہمیں پھر بلایا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی میٹنگ میں درخواست کی تھی کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کریں، ایس او پیز کے تحت کاروبار کرسکتے ہیں، کل کورونا سے 150 اموات ہوئی ہیں، محکمہ سندھ نے بتایا ہمارے یہاں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں، این سی او سی میں میری بات نہیں مانی گئی۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ کل لاہور میں جو کچھ ہوا تفصیلات مجھے نہیں پتہ، مفتی منیب نے ہڑتال کا اعلان کیا، ہم رات سے ہی سب سے رابطے میں تھے، پرامن احتجاج کو ہم نہیں روکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت (ص) پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے، ناموس رسالت (ص) پر ہمارے جذبات کسی سے بھی کم نہیں، وزیر داخلہ کا سحری کے وقت بیان آیا کہ بات چیت چل رہی ہے، صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، صوبوں کو اعتماد میں لیں گے تو بہتر ہوگا۔ ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا حکومت کیا آفر کرنے جا رہی ہے مجھے نہیں پتہ، وفاق نے مجھے اعتماد میں نہیں لیا، مشورہ ہے کوئی ایسی آفر نہ کریں جو پوری نہ کرسکیں۔
 
خبر کا کوڈ : 928088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش