0
Monday 19 Apr 2021 21:11

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کیلئے چھ دنوں کا لاک ڈاؤن شروع

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کیلئے چھ دنوں کا لاک ڈاؤن شروع
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پیر کی رات 10 بجے سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں اب جگہ نہیں ہے  طبی سہولیات درہم برہم ہوجائے اور کوئی خوفناک سانحے کا سامنا کرنا پڑے، اس سے پہلے ہمیں سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا، جس کے بعد حکومت کو لگا کہ اب لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم اٹھانے ہی ہوگا۔ اگر اب سخت اقدامات نہیں کئے گئے تو نظام درہم برہم ہوجائے گا۔ تمام حالات کا جائزہ لینے کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے دہلی کے باشندوں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے رات دس بجے سے اگلے پیر کی صبح پانچ بجے تک چھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ اس دوران لازمی خدمات جاری رہیں گی۔ شادی کی تقریب میں 50 افراد شرکت کرسکیں گے۔ ہماری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، گھر سے باہر نہ نکلیں۔ آپ نے ہر بار میری بات مانی ہے، پوری امید ہے کہ آپ اس بار بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے فون پر بات کرکے دہلی میں بستروں اور آکسیجن کی کمی کے تعلق سے جانکاری دی ہے اور ان سے مودی حکومت کے اسپتالوں میں 10 ہزار میں سے سات ہزار بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو ابھی 1800 بیڈ ہی مختص ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش