0
Monday 19 Apr 2021 19:58

65 کروڑ خرچ ہونیکے باوجود سکردو کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، وزیر تعمیرات

65 کروڑ خرچ ہونیکے باوجود سکردو کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، وزیر تعمیرات
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان وزیر محمد سلیم نے کہا ہے کہ ماضی میں سکردو شہر کی سڑکوں کی ری کارپٹنگ اور تعمیر و مرمت کے نام پر 65 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کی گئی مگر زمینی حقائق عوام کے سامنے ہیں۔ سرکاری خزانے سے کروڑوں خرچ ہوئے مگر کام کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ شہر کی تمام شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ عوام اگر اس معاملے میں ناراض ہیں تو وہ حق بجانب ہیں، کیونکہ عوام کارکردگی چاہتے ہیں جو نظر نہیں آ رہی ہے۔ ہماری حکومت اب ایسا نہیں کریگی بلکہ خرچ بھی کریگی اور کام نظر بھی آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو شہر میں دی کاریٹنگ منصوبے کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا سکردو شہر کی اہمیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اسی حساب سے شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ سکردو شہر کی سڑکوں کی ری کارپٹنگ منصوبے کے تحت امامیہ چوک نیورنگاہ سے جیل چوک محب چوک اور علی چوک کی سڑکیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیر کی جا رہی ہیں، اس کام میں معیار پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ وزیراعلٰی نے حالیہ دورہ بلتستان کے موقع پر سڑکوں کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کام شروع کرانے کی ہدایت کی تھی، جس کے تناظر میں ایکسپریس وے پر کام شروع ہو چکا ہے، اس کے علاوہ سکردو شہر کی سڑکوں کی مکمل ری کارپٹنگ یقینی بنائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 928100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش