0
Monday 19 Apr 2021 22:18

چین کے ساتھ بے معنی بات چیت سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے، راہل گاندھی

چین کے ساتھ بے معنی بات چیت سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجی دراندازی کے سلسلے میں فوجی سطح پر ہونے والی بات چیت کو بے معنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بات چیت کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ راہل گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ گوگرا ہاٹ اسپاٹ اسپرنگ اور ڈیپسانگ پلینس پر چینی فوج کا قبضہ سے ہندوستانی کے اسٹریٹجک مفادات کے ساتھ ساتھ ڈی بی او ہوائی پٹی کو بھی براہ راست خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے مقصد بات چیت سے قومی سلامتی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے بہتر کام کرنے کے اہل ہیں۔

ادھر کانگریس نے مودی حکومت پر جموں و کشمیر جیسے معاملات کو بین الاقوامی بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی جو خبریں آرہی ہیں، انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس کے سینئر رکن اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے پیر کو یہاں جاری ایک میں ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو شعور سے کام لینا چاہیئے اور ملک کی جانچی پرکھی خارجہ پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے اس کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک سفارتکار کے بارے میں ہمارے خیال میں خبر آئی ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لئے ثالثی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش