QR CodeQR Code

بھارت میں ایک ہفتہ میں کورونا کے 15.34 لاکھ سے زائد کیسز

19 Apr 2021 21:11

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 لاکھ کو عبور کرکے 1929329 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1619 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک ہفتہ کے دوران 15.34 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وباء رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور حالات دن ببدن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ایک ہفتہ میں ملک میں کورونا وائرس کے 15.34 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں گذشتہ پیر کے روز کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.35 کروڑ سے زیادہ تھی، وہیں آج صبح تک کورونا متاثرین کی تعداد 1.50 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 273810 نئے کیسز درج ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے۔

وہیں اسی مدت کے دوران ریکارڈ 144178 مریض صحتمند ہوئے جس سے ملک میں اب تک 12953821 مریض اس موذی وباء سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 لاکھ کو عبور کرکے 1929329 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1619 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 178769 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں 123852566 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.00 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 12.81 فیصد، اموات کی شرح 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 928102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928102/بھارت-میں-ایک-ہفتہ-کورونا-کے-15-34-لاکھ-سے-زائد-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org