QR CodeQR Code

تحریک لبیک پر پابندی کیخلاف ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

19 Apr 2021 20:33

آل کراچی تاجر اتحاد، کراچی تاجر الائنس، کراچی تاجر ایسوسی ایشن، بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سندھ نے اپنے بیانات میں مفتی منیب الرحمٰن کی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کی اور تمام کاروباری سرگرمیاں معطل اور تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمان کے اعلان پر آج ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ اور سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہی۔ کراچی میں اتوار 18 اپریل کو پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان اور دیگر علما نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ کراچی میں شٹر ڈاؤن اور پیہہ جام ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہے۔ کسی بھی ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سميت مختلف شہروں ميں سيکيورٹی ہائی الرٹ رہی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی رات سے ہی مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے، جس کے بعد اہم مقامات پر رینجرز نے پوزیشنز سنبھال لیں۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے لاہور میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت اور وکلاء کی ہڑتال کی حمایت کی گئی، اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ آل کراچی تاجر اتحاد، کراچی تاجر الائنس، کراچی تاجر ایسوسی ایشن، بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سندھ نے اپنے بیانات میں مفتی منیب الرحمٰن کی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کی۔ اس مناسبت سے کراچی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل اور تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند رہیں۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں پیٹرول اور سی این اسٹیشنز بھی بند رکھے۔


خبر کا کوڈ: 928105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928105/تحریک-لبیک-پر-پابندی-کیخلاف-ملک-بھر-میں-پہیہ-جام-اور-شٹر-ڈاؤن-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org