QR CodeQR Code

کراچی میں تحریک طالبان کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

19 Apr 2021 20:52

ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2019ء میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا جہاں جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ملیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کے مبینہ دہشتگرد عثمان غنی عرف عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2019ء میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا جہاں جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت حاصل کی۔

ملزم نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی جاں بحق ہوا۔ عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا اور باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے، گرفتار دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، مزید انکشافات اور گرفتاریوں متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928110/کراچی-میں-تحریک-طالبان-کا-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org