QR CodeQR Code

جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کیخلاف ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست منظور

19 Apr 2021 21:58

درخواست گزار خواجہ اظہار نے عدالت میں مؤقف دیا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ڈومیسائل نہیں بنائے جا رہے، جہاں دو ہزار میں جعلی ڈومیسائل بن رہے تھے اب اصل بھی نہیں بنایا جا رہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈومیسائل، پی آر سی کی بنیاد پر نوکریاں دینے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو جعلی ڈومیسائل، پی آر سی کی بنیاد پر نوکریوں دینے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی فوری سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار خواجہ اظہار نے مؤقف دیا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ڈومیسائل نہیں بنائے جا رہے، جہاں دو ہزار میں جعلی ڈومیسائل بن رہے تھے اب اصل بھی نہیں بنایا جا رہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے، جعلی ڈومیسائل سے شہری سندھ کو نوکریوں سے دور رکھا جا رہا ہے، شہری سندھ کے کوٹے پر بھی دیہی سندھ کے شہریوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی جاری کرنے کا سلسلہ روکا جائے، اب تک دی جانے والی نوکریوں پر تحقیقات کرائی جائیں۔ عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی درخواست کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 3 مئی کے لئے مقرر کردی۔


خبر کا کوڈ: 928114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928114/جعلی-ڈومیسائل-پر-نوکریوں-کیخلاف-ایم-کیو-کی-فوری-سماعت-درخواست-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org