0
Monday 19 Apr 2021 22:08

صوبائی حکومت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی حالت زار پر رحم کرے، شاہد رضا

صوبائی حکومت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی حالت زار پر رحم کرے، شاہد رضا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی حالت زار پر رحم کرے۔ ادویات ناپید، ڈاکٹروں کی کمی، طبی آلات ناکافی اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مریضوں کا گورنمنٹ ہسپتالوں سے زیادہ پرائیوٹ کلینکوں اور لیبارٹریوں میں رش بڑھتا جا رہا ہے۔ انتہائی قیمتی مشینری معمولی خرابی کی وجہ سے ناکارہ پڑی ہے۔ پی ایچ کیو ہسپتال کی سی ٹی سکین ایک عرصہ سے خراب، بچٹ ریلیز ہونے کے باوجود ٹھیک نہ ہونا سخت تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ شاہد رضا کا مزید کہنا تھا صحت عامہ کیلئے مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ غریب عوام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

جنرل سیکرٹری مرکزی امامیہ کونسل گلگت کا مزید کہنا تھا کہ غربت، بے روزگاری اور مہنگاہی سے بے حال عوام کا پرائیوٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں جانے کا سلسلہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں پورے جی بی سے مریض، محنت کش متوسط طبقات کے لوگ اپنے علاج معالجہ کی غرض سے گلگت آتے ہیں، لیکن پی ایچ کیو ہسپتال پر حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی تشویشناک ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 928116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش