QR CodeQR Code

جی بی میں 9 کرونا کیسز، سکردو میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند

19 Apr 2021 22:36

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کے روز گلگت میں 5، سکردو میں 2، شگر اور ہنزہ میں ایک ایک نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ ادھر سکردو میں کرونا کیسز سامنے آنے پر پبلک سکول اینڈ کالج کو انتظامیہ نے ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کے روز گلگت میں 5، سکردو میں 2، شگر اور ہنزہ میں ایک ایک نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ ادھر سکردو میں کرونا کیسز سامنے آنے پر پبلک سکول اینڈ کالج کو انتظامیہ نے ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا ہے۔ پیر کے روز سکردو سے سامنے آنے والے دونوں کرونا کیسز کا تعلق پبلک سکول اینڈ کالج سے تھا۔ سکردو میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ ادھر گلگت میں مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ جی بی میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 117 تک پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 928121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928121/جی-بی-میں-9-کرونا-کیسز-سکردو-سکول-ایک-ہفتے-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org