0
Monday 19 Apr 2021 23:40

خیبر پختونخوا میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار

خیبر پختونخوا میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا۔ متاثرہ بچے کا علاج گھر میں ہی جاری ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دوبیان گاؤں صوابی کے رہائشی آٹھ ماہ کے میاں محمد آدم شاہ نامی بچے کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ بچے کا خاندان پہلے سے کورونا میں مبتلا ہے اور اس کے 14 میں سے 11 افراد کورونا پازیٹو ہیں۔ جن میں 8 سالہ بچہ ادانہ، 40 سالہ خاتون منیزہ اکبر، 42 سالہ لیلی، 36 سالہ بابر، 65 سالہ شیرین، 69 سالہ موہینا شامل ہیں۔ ڈاکٹر عامر علی کے مطابق متاثرہ فیملی امریکہ سے پاکستان آئی تھی جس کے بعد 31 مارچ اور یکم اپریل کو کورونا کی علامات خاندان کے بیشتر افراد میں ظاہر ہوئیں جس کے بعد جب متاثرہ خاندان نے کورونا ٹیسٹ کروائے تو انکی رپورٹس پازیٹو آئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال مارچ سے لیکر اب تک ایک ہزار 622 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بچے پشاور میں 534 رپورٹ ہوئے ہیں۔  صوابی سے اس سے قبل 17 متاثرہ بچوں کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 928137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش