0
Monday 19 Apr 2021 23:47

حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، جماعت اسلامی

حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے، عوام قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے کھوکھراپار ملیر میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ عوامی دعوت افطار سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ناظم علاقہ ملیر صہیب بلال، علامہ ظہیر عباس و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، لوگ مہنگائی و بدامنی اور ناانصافیوں کی وجہ سے پریشان ہیں، مگر حکومت صرف وزارتوں کی تبدیلیوں میں مصروف ہے، ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا، اس کے انتخابی نعرے دھوکہ ثابت ہوئے ہیں، ہر طرف افراتفری مچی ہوئی ہے، اس صورتحال میں جماعت اسلامی کی قیادت ہی ایک سہارا ہے، جسے عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش