QR CodeQR Code

کراچی، ماہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوری عروج پر

19 Apr 2021 23:55

شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کو کوئی روکنے اور پوچھنے والا نہیں، سرکاری نرخ نامہ سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غائب ہیں، بازاروں میں پرائس مجسٹریٹس کا نام و نشان نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران منافع خوری عروج پر پہنچ گئی۔ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں کو کوئی روکنے اور پوچھنے والا نہیں، سرکاری نرخ نامہ سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غائب ہیں، بازاروں میں پرائس مجسٹریٹس کا نام و نشان نہیں ہے، بیشتر اشیا سرکاری قیمت سے 5 گنا زیادہ مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں، جبکہ شہری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکایتی سیل قائم کرکے جان چھڑا لی اور گراں فروشی کے نام پر نمائشی کارروائیاں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ حیران کن طور پر کمشنر کراچی کی جانب سے گروسریز، گوشت اور دودھ کی سرکاری پرائس لسٹیں گزشتہ 3 سال سے اپ ڈیٹ ہی نہیں کی گئیں، جس سے انتظامیہ کی منافع خوری کے مسئلے سے نمٹنے میں دلچسپی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928141/کراچی-ماہ-رمضان-کے-دوران-ناجائز-منافع-خوری-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org