0
Tuesday 20 Apr 2021 00:17

سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث جاں بحق

سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ایم ایس میو اسپتال کے مطابق سابق ‏آئی جی کے پی کے گذشتہ ایک ماہ سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو سانس لینے میں دشواری سمیت ‏متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا اور وہ آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ واضح رہے کہ ناصر درانی سربراہ پنجاب پولیس ریفارمز بھی تعینات رہے ہیں۔ ان کی وفات پر کئی اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش