QR CodeQR Code

سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کورونا کے باعث جاں بحق

20 Apr 2021 00:17

ایم ایس کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو سانس لینے میں دشواری سمیت ‏متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا اور وہ آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ایم ایس میو اسپتال کے مطابق سابق ‏آئی جی کے پی کے گذشتہ ایک ماہ سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو سانس لینے میں دشواری سمیت ‏متعدد طبی مسائل کا سامنا تھا اور وہ آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ واضح رہے کہ ناصر درانی سربراہ پنجاب پولیس ریفارمز بھی تعینات رہے ہیں۔ ان کی وفات پر کئی اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928143/سابق-آئی-جی-کے-پی-ناصر-درانی-کورونا-باعث-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org