QR CodeQR Code

ملک میں تمام تر حالات کی خرابی کے ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید اور سردار عثمان بزدار ہیں، جمشید دستی 

20 Apr 2021 01:33

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں تک قربان کردیں اور ہزاروں گرفتاریاں کی گئیں، اگر ان کے ساتھ حکومت نے ان پر یہی ظلم کرنا تھا تو ان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا تھا؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک لبیک کے رہنماوں کے ساتھ بیٹھ کر مزاکرات کئے جائیں اور مسئلہ حل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے واضح اور دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکومت زیادہ دیر قائم رہی تو ملک وقوم کا اللہ ہی حافظ ہے، اسی لئے جتنی جلد ممکن ہوسکے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، کیونکہ موجودہ حکمران ملک کو خونی انقلاب کی طرف لیکر جا رہے ہیں، عوامی راج پارٹی عید الفطر کے بعد نیازی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی۔ تحفظ ختم نبوت پر جانیں قربان کرنے والے عاشقان رسول کو سلام پیش کرتا ہوں تحریک لبیک ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، تحریک لبیک نے لاکھوں ووٹ لئے اس کو کالعدم قرار دینا غلط ہے، اگر ان کے ساتھ وزیر مذہبی امور نے معاہدہ کیا تھا تو آج ان کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ کے حل کے لئے مزاکرات کیوں نہیں کرتے، امریکہ نے بھی طالبان کے ساتھ مزاکرات کئے ہم سب نے مل کر پاکستان بچانا ہے، ملک میں تمام تر حالات کی خرابی کے ذمہ دارعمران خان، شیخ رشید اور سردار عثمان بزدار ہیں، جن پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے جو ملک وقوم کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ سرائیکی وسیب کے لبیک کے کارکنوں سمیت لاہوریوں اور گوجرانوالہ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں تک قربان کردیں اور ہزاروں گرفتاریاں کی گئیں، اگر ان کے ساتھ حکومت نے ان پر یہی ظلم کرنا تھا تو ان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا تھا، ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک لبیک کے رہنماوں کے ساتھ بیٹھ کر مزاکرات کئے جائیں اور مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی نااہل کابینہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جا رہے ہیں، عمران خان نے ملک وقوم کو ذلیل و رسوا کرکے رکھ دیا ہے اور ملک کو خونی انقلاب کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 928152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928152/ملک-میں-تمام-تر-حالات-کی-خرابی-کے-ذمہ-دار-عمران-خان-شیخ-رشید-اور-سردار-عثمان-بزدار-ہیں-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org