QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی

ملتان روڈ پر دھرنا ختم، کارکنوں نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے پر سڑک کھول دی

20 Apr 2021 18:17

محکمہ داخلہ کی ہدایات کے بعد پولیس اور محکمہ جیل خانہ جات نے نامزد ملزمان کی رہائی کا عمل روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کیخلاف دو نامزد مقدمات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انکی رہائی تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ جن کارکنوں کے خلاف نامزد مقدمات ہیں، انہیں رہا نہ کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کی ہدایات کے بعد پولیس اور محکمہ جیل خانہ جات نے نامزد ملزمان کی رہائی کا عمل روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کیخلاف دو نامزد مقدمات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی رہائی تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

ادھر جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں سعد رضوی کے رہائی کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے۔ دوسری جانب چوک یتیم خانہ میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا ہے۔ روڈ کھولنے کا اعلان تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا غلام عباس فیضی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے اور یہ ہمارا مطالبہ تھا، اس لئے کارکن فوری طور پر دونوں اطراف کی سڑکیں خالی کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 928187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928187/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-سربراہ-کی-رہائی-کھٹائی-میں-پڑ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org