QR CodeQR Code

عمران خان ملک پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں، احسن اقبال

20 Apr 2021 11:04

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کو تقسیم کرنے والا رہنما درکار نہیں، حکومت کو معاہدہ کرنے سے پہلے پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور  مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک پر رحم کریں، اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں منصفانہ الیکشن کروائے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما نواز لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسلم لیگ نواز کے منفی کردار سے متعلق غلط بیانی کی۔ ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے موجودہ صورت حال میں دانشمندی کا مظاہرہ کیا جب کہ تحریک انصاف والوں نے تو ہمارے گھروں پر حملے کروائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو تقسیم کرنے والا رہنما درکار نہیں، حکومت کو معاہدہ کرنے سے پہلے پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں منصفانہ الیکشن کروائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 928222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928222/عمران-خان-ملک-پر-رحم-کریں-اور-اقتدار-چھوڑ-دیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org