QR CodeQR Code

لاہور کے بڑے اسپتالوں کے آئی سی یوز 100 فیصد بھر گئے

20 Apr 2021 11:13

لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر اور  700 کے قریب ہائی آکسیجن وارڈز میں زیرعلاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے میو اسپتال، جناح اسپتال، کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور  نواز شریف اسپتال کے تمام آئی سی یو  وارڈز  100 فیصد بھر گئے۔ لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر اور  700 کے قریب ہائی آکسیجن وارڈز میں زیرعلاج ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں مریضوں کا تناسب 89 فیصد، ہائی آکسیجن والے یونٹس میں 94 فیصد اور کم آکسیجن والے یونٹس میں 45 فیصد ہے۔ کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لاہور  میں ایک ہفتے کے دوران 100 نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کا اضافہ کیا گیا۔ کورونا کمیٹی برائے پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے، کورونا کے مریض اسپتالوں میں داخلے کے لیے ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ کنٹرول روم کے ذریعے مریض کو اس کی حالت کے مطابق متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 928226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928226/لاہور-کے-بڑے-اسپتالوں-آئی-سی-یوز-100-فیصد-بھر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org