QR CodeQR Code

اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

20 Apr 2021 12:06

قبلہ ایاز تین سال کیلئے چیئرمین مقرر، دیگر ممبران میں علامہ محمد حسین اکبر، حافظ طاہر اشرفی، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمان، مولانا حامد الحق حقانی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر زادہ جنید امین، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔


‏ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔ قبلہ ایاز کو تین سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں علامہ محمد حسین اکبر، حافظ طاہر اشرفی، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمان، مولانا حامد الحق حقانی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر زادہ جنید امین، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تقرریاں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہیں۔ مذکورہ بالا ارکان کی تقرریاں 3 سال کی مدت کے لئے کی گئی ہیں۔ تین سال کے بعد کونسل کے نئے ارکان کا تعین کیا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل ملک میں اسلامی قوانین کے خلاف قانون سازی کے عمل پر نظر رکھتی ہے اور دینی قوانین کے  مطابق قانون سازی میں حکومت کی مدد کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 928228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928228/اسلامی-نظریاتی-کونسل-کے-نئے-عہدیداروں-کا-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org