0
Tuesday 20 Apr 2021 12:16

لاہور میں 7 روز بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال

لاہور میں 7 روز بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 7 روز کی بندش کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل بحال ہوگئی۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے سے طلبہ و طالبات کی آن لائن کلاسز کے نقصان سمیت رابطوں میں فقدان بڑھ چکا تھا۔ کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کی وجہ سے شہر میں گزشتہ 7 روز سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طور پر بند تھی۔ متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطلی کا شکار تھی اور کہیں پر دونوں سروسز معطل تھیں۔ ٹیلی کام سیکٹر ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے احکامات پر موبائل فون سمز کمپنیز نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کر رکھی تھیں، جس کو 7 روز بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں چوک یتیم خانہ، سکیم موڑ، اعوان ٹاون، گلشن راوی، شیراکوٹ، ساندہ، اقبال ٹاون، مزنگ، شاہدرہ اور گلبرگ سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 928232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش