QR CodeQR Code

لاہور، تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف مزید 2 مقدمات درج

20 Apr 2021 12:33

پولیس نے مقدمے میں اٹھارہ سو مظاہرین کو شامل کیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک کے کارکنوں کی اپنی فائرنگ سے ان کے اٹھارہ ساتھی زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس اور کالعدم جماعت تحریک لبیک کے کارکنوں میں تصادم کی 2 مزید ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمے میں اٹھارہ سو مظاہرین کو شامل کیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک کے کارکنوں کی اپنی فائرنگ سے ان کے اٹھارہ ساتھی زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز نواں کوٹ کے علاقے میں تھانے پر حملہ کرنے اور ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو اغواء کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، تاہم اب پولیس نے دو مزید ایف آئی آرز میں انس رضوی سمیت اٹھارہ سو مظاہرین کو شامل کیا ہے۔
 
پولیس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ کالعدم جماعت کے اپنے کارکنوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے اٹھارہ کارکن شدید زخمی ہوئے، جبکہ انہوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اسی طرح دوسری ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کا اسلحہ اور اینٹی رائٹ کا سامان بھی چھین لیا۔ پولیس کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرز میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928237/لاہور-تحریک-لبیک-کے-کارکنوں-کیخلاف-مزید-2-مقدمات-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org