0
Tuesday 20 Apr 2021 13:14

ملک میں کورونا وائرس سے مزید137 اموات

ملک میں کورونا وائرس سے مزید137 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ میں کوئی کمی آتی دکھائی نہیں دے رہی دوسری جانب ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 445 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 137 مریض انتقال کر گئے۔ وبا کی تشخیص کے لیے 19 اپریل کو مجموعی طور پر 68 ہزار ٹیسٹس کیے گئے، جن کے نتیجے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 83 ہزار 298 تک پہنچ چکے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 66 ہزار 882 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 453 زندگی کی بازی ہار گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 ہزار 586 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جا چکی ہیں جبکہ تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 928246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش