0
Tuesday 20 Apr 2021 13:43

تدمر، ہوائی حملے میں 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک

تدمر، ہوائی حملے میں 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ رشیا ٹوڈے نے الیگزنڈر کارپوف جو حمیمیم مصالحتی مرکز کے نائب ڈائریکٹر ہے کے حوالے سے بتایا ہے کہ موصولہ اطلاع کے مطابق مسلح دہشت گرد جتھوں نے تدمور کے شمال مشرق میں ایک خفیہ اڈہ قائم کیا ہوا تھا اور وہاں سے عسکریت پسند گروہوں کو شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی غرض سے بھیجا جاتا تھا اور اسی حوالے سے تربیت بھی دی جاتی تھی۔ اس مرکز میں انہوں نے بڑی مقدار میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی تیار کیا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فضائی حملے روسی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو خفیہ تربیت گاہوں میں زیادہ سے زیادہ 200 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 24 بکتر بند گاڑیاں اور اس کے علاوہ 500 کلوگرام گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بنانے کا سامان تباہ کردیا گیا ہے۔

شام میں حمیمیم مصالحتی مرکز کے نائب ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ غیر قانونی مسلح گروہ بڑے شہروں میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ چھبیس مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران صورتحال کو غیر مستحکم کیا جاسکے۔ کارپوف نے کہا کہ شامی عہدیداروں کے کنٹرول سے باہر علاقوں میں دہشت گردوں کی تربیت ہو رہی ہے جس میں التنف کا علاقہ بھی شامل ہے جو امریکی مسلح افواج کے زیر کنٹرول ہے۔

واضح رہے شام کے بحران کا آغاز 15 مارچ 2011 کو ایک محدود احتجاج کے ساتھ ہوا جب شام کے دشمنوں اور خائن عرب حکومتوں اور مغربی ممالک کی مداخلت سے یہ احتجاج ایک قومی بحران میں تبدیل ہو گیا۔ ایک ایسا بحران جس نےعرب، مغربی، صہیونی اور ترکی جیسے ممالک کی مداخلت کی وجہ سے آج تک شام کے اندر تقریبا 20 لاکھ کے قریب زخمی اور لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 928252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش